• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
غلام نبی آزاد نے اپنی سوانح عمری میں کانگریس پر کئی سنگین سوالات اٹھائے

دفعہ 370 پر سپریم کورٹ کا فیصلہ جموں وکشمیر کے عوام کا مستقبل طے کرئے گا :غلام نبی آزاد

by امت ڈیسک
10/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:دفعہ 370 کی منسوخی کے حق میں یا اس کے خلاف فیصلہ عدالت عظمیٰ کل یعنی پیر کو سنا رہا ہے، جس کے پیش نظر کشمیر کی تمام نظریں سپریم کوٹ پر ہے۔ وادی کشمیر میں اپوزیشن سیاسی جماعتوں عدالت کے فیصلے سے پُر امید نظر آرہے ہیں اور توقع کر رہے ہیں کہ عدالت جموں کشمیر عوام کے ساتھ انصاف کرے گی، وہیں عام لوگ خاموش ہیں اور تذبذب میں ہی نظر آرہے ہیں۔

تقربیاً چار برس کے طویل عرصے کے بعد سپریم کوٹ نے رواں برس اگست میں دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف بیس سے زائد عرضیوں کے یکجہ سماعت کی۔ یہ سماعتیں تین ہفتوں تک جاری رہی اور اس دوران اس دفعہ کی مختلف ضائعوں سے بحث مباحثے ہوئے۔ تاہم عدالت نے اس اہم قانون پر اپنا فیصلہ التوا میں رکھا اور تین ماہ کے عرصے کے بعد پیر کو عدالت کا پانچ ججوں پر مبنی پنچ اپنا حتمی فیصلہ سنائی گے۔ پنچ کی سربراہی چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس دھننجے یشونت چندرچوڑکر رہے ہیں۔

جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی کے صدر غلام نبی آزاد نے کہا کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی بحالی پر ان کو وزیر اعظم نریندر مودی سے کوئی امید نہیں ہے کیونکہ اسی کی اقتدار والی حکومت نے اس آئینی حیثیت کو ختم کردیا لیکن عدالت عظمی سے ان کو امیدیں ہے کہ وہ جموں کشمیر کے عوام کے حق میں فیصلہ سنائی گی۔ انہوں نے کہا کہ توقع اور دعا کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ غریب عوام کا خیال رکھتے ہوئے جموں وکشمیر کے عوام کے حق میں فیصلہ دے گا ۔ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کے لوگ چار سال سے اس گھڑی کا انتظار کر رہے تھے کہ کب سپریم کورٹ دفعہ 370 پر اپنا فیصلہ سنائے گا۔ان کے مطابق دفعہ 370اور 35اے کو منسوخ کرکے جموں وکشمیر کے لوگوں کے بنیادی حقوق چھین لئے گئے۔
پروگریسیو آزاد پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے جذبات و احساسات کا خیال رکھتے ہوئے نوکریوں اور زمین پر صرف یہاں کے لوگوں کا حق رکھا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ پیر کو سپریم کورٹ کی جانب سے جو فیصلہ سامنے آئے گا وہ جموں وکشمیر کے آج اور مستقبل کا فیصلہ طے کرئے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مودی صاحب اور سپریم کورٹ کے پاس ہی اختیار ہے کہ اس قانون کو دوبارہ بحال کرئے۔

وہیں پی ڈی پی کے ترجمان رؤف بٹ نے کہا کہ عدالت عظمی نے ماضی میں دفعہ 370 کے حق میں تین فیصلے سنائے ہیں اور پیر کو بھی عدالت جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ انصاف کرے گی۔ البتہ ان کی پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے غیر اطمینانیت کا ہی اظہار کیا ہے۔ عوام نے اس معاملے پر خاموش رہنے کو ہی بہتر سمجھا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر کوئی صارف اپنی رائے رکھنے سے گریز کر رہا ہے۔ جموں کشمیر انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر صارفین کو غلط بیانی اور امن میں رخنہ ڈالنے والے مواد سے گریز کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔

گزشتہ روز جموں کشمیر پولیس نے آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور اشتعال انگیز مواد شئیر کیا ہے یا ایسا مواد لکھا ہے۔ غور طلب ہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے وادی کشمیر کے دس اضلاع میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والے افراد کے خلاف دفعہ 144 قانون کے تحت کاروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس ضمن میں وادی کے اضلاع کے مجسٹریٹز نے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔

کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وی کے بردھی نے کہا ہے کہ پولیس ایسے افراد یا فرد پر کارروائی کرے گی جس امن و امان کو بگھاڑنے کی کوشش کرے گا۔ وہیں جموں کشمیر پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (امن و قانون) وجے کمار نے جمعہ کے روز سکیورٹی و سول افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی جس میں انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ امن و امان بگاڑنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرے اور سوشل میڈیا پر غلط بیانی کرنے والے صارفین پر کڑی نگرانی رکھے تاکہ امن و قانون میں کوئی خلل نہ پڑے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ میں پنچایت سکریٹری امتحان کی ڈیوٹی پر مامور ٹیچر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

Next Post

غیر رجسٹرڈ نیوز پورٹل پر جعلی خبریں پھیلانے کا الزام، پولیس نے کپوارہ میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

غیر رجسٹرڈ نیوز پورٹل پر جعلی خبریں پھیلانے کا الزام، پولیس نے کپوارہ میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا

کرگل کونسل چناؤ :کیاچناؤی نتائج سے اسمبلی انتخابات التوا میں پڑگئے؟

پرامن جدوجہد جاری رہے گی: عمر عبداللہ

دفعہ 370 فیصلہ : وادی میں سیکورٹی سخت

دفعہ 370 فیصلہ : وادی میں سیکورٹی سخت

15اگست کے پیش نظر سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں سخت سیکورٹی انتظامات

دفعہ 370 کی تنسیخ پر فیصلہ : جموں کشمیر سیکورٹی کے کڑے انتظامات

تمل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ، راجوری میں دکاندار کو کیا گیا گرفتار

سائبر پولیس کشمیر کی جانب سوشل میڈیا ایڈوائزری جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »