• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دفعہ 370 فیصلہ : وادی میں سیکورٹی سخت

دفعہ 370 فیصلہ : وادی میں سیکورٹی سخت

by امت ڈیسک
10/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: دفعہ 370 کے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلہ سنانے کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص سرینگر میں سکیورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ شہر سرینگر سمیت وادی کے قریب و جوار میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس سمیت سبھی سکیورٹی ایجنسیوں کو الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔

اطلاعات کے مطابق دفعہ 370 کے متعلق سپریم کورٹ آف انڈیا کے فیصلہ سنانے کے پیش نظر وادی کشمیر میں سکیورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پچھلے کئی روز سے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج نے مختلف اضلاع کا دورہ کرکے وہاں پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمیر کے سبھی دس اضلاع میں سکیورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سرینگر میں کئی مقامات بشمول تجارتی مراکز تاریخی لالچوک وغیرہ میں سکیورٹی فورسز نے ناکے لگائے ہیں جہاں لوگوں کی جامہ تلاشی کی جا رہی ہے اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیدل سفر کرنے والوں کو بھی ان ناکہ پوائنٹس پر روکا جاتا ہے اور ان کی جامہ تلاشی لی جاتی ہے اور گاڑیوں خاص کر موٹر سائیکل سواروں کو بھی روکا جاتا ہے اور ان کی تلاشی اور پوچھ چھ کی جاتی ہے۔

پولیس کے ایک سینیئر آفیسر نے بتایا کہ ہم ہر حال میں وادی میں قیام امن کو یقینی بنانے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ کشمیر میں امن خراب نہ ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر سبھی اضلاع میں سکیورٹی بندوبست کو مزید سخت کردیا گیا ہے جبکہ سماج دشمن عناصر اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ مذکورہ پولیس آفیسر کے مطابق سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کی خاطر پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کیا ہے اور لگ بھگ ایک درجن کے قریب افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔

دریں اثنا سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ پورے ملک کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہیں۔نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اور پروگریسیو آزاد پارٹی کے سربراہان نے امید ظاہر کی کہ فیصلہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے حق میں آئے گا تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پرامن جدوجہد جاری رہے گی: عمر عبداللہ

Next Post

دفعہ 370 کی تنسیخ پر فیصلہ : جموں کشمیر سیکورٹی کے کڑے انتظامات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
15اگست کے پیش نظر سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں سخت سیکورٹی انتظامات

دفعہ 370 کی تنسیخ پر فیصلہ : جموں کشمیر سیکورٹی کے کڑے انتظامات

تمل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ، راجوری میں دکاندار کو کیا گیا گرفتار

سائبر پولیس کشمیر کی جانب سوشل میڈیا ایڈوائزری جاری

رواں برس دو کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع: منوج سنہا

آرٹیکل 370 فیصلہ :گرفتاری یا نظر بندی کے الزامات بے بنیاد : ایل جی

دفعہ 370 کی منسوخی کا معاملہ :سپریم کورٹ پیر کو فیصلہ سنائے گی

آرٹیکل 370 عارضی تھا، سپریم کورٹ کا دفعہ 370 کی تنسیخ پر مہر ثبت

یہ ایسا بجٹ ہے جو متوسط ​​طبقے کی توقعات پر پورا اترتا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا کیا خیر مقدم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »