امت نیوز ڈیسک//
ضلع ترقیاتی دفتر پلوامہ میں تعینات ایک جو نیئر اسٹنٹ ہفتہ کو دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ منظور احمد ساکن ببہاڑہ ضلع ترقیاتی دفتر پلوامہ میں بطور جو نیئر اسٹنٹ تعینات تھا، ہفتہ کو دل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش ہو گئے، جس دوران انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ مرحوم نیک اور انتہائی ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ متوفی منظور احمد کے وفات کی خبر سنتی ہی ببہاڑہ علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ بڑی تعداد میں خواتین کو سینہ کوبی کرتے ہوئے مرحوم کے رہائش گاہ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔








