امت نیوز ڈیسک//
گلمرگ، 17 دسمبر : مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والا ایک بزرگ سیاح ہفتہ کی رات وادی کشمیر کے مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں ایک ہٹ میں مردہ پایا گیا۔ قابل اعتماد ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ مدھیہ پردیش کا ایک 75 سالہ سیاح گلمرگ میں ایک ہٹ میں مردہ پایا گیا۔
اسے ہوٹل سے گلمرگ کے پرائمری ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثناء ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اہلکار نے متوفی کی شناخت مدھیہ پردیش کے تلوک تولانی کے طور پر کی۔(کشمیر اسکرول)








