• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پونچھ شہری ہلاکتیں، اپنی پارٹی نے کیا تحقیقات کا مطالبہ

پونچھ شہری ہلاکتیں، اپنی پارٹی نے کیا تحقیقات کا مطالبہ

by امت ڈیسک
23/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سرینگر (جموں کشمیر) : جموں وکشمیر اپنی پارٹی کارکنان و لیڈران نے سرینگر میں پارٹی دفتر میں پونچھ شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کیا۔ قبل ازیں پارٹی کے صدر اور سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری نے پونچھ، بفلیاز علاقے میں جمعرات کی سہہ پہر فوج کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کرنے کی جگہ کے نزدیک تین مقامی اور عام شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے اس ضمن میں فوری تحقیقات کرانے کے لئے حکم صادر کرنے کی اپیل کی تاکہ ’’حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔‘‘

بفلیاز علاقے میں جمعہ کے روز لوگوں نے دعویٰ کیا کہ علاقے کو محاصرے میں لیکر کئی مقامی باشندوں کا زد و کوب کیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بعد ازاں فوج نے تشدد کے دوران تین افراد کو ہلاک کیا جن کی لاشیں بوریوں میں بھر کر لوگوں کو سونپ دی گئیں، علاوہ ازیں درجن کے قریب لوگ زخمی ہیں اور موت و حیات کی کشمکش میں ہیں۔ ہلاک کیے جانے والے مقامی باشندوں کی شناخت محمد سفیر، ریاض حسین اور شوکت حسین کے طور پر کی گئی ہے۔ تاہم فوج اور پولیس نے ان اموات کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔اپنی پارٹی کے چیئرمین محمد الطاف بخاری نے ہفتے کے روز سماجی رابطہ گاہ ’’ایکس‘‘ پر ایک طویل پوسٹ میں کہا: ’’میں سرنکوٹ پونچھ (ڈی کے جی) میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی بلا دریغ مذمت کرتا ہوں جس میں ہمارے پانچ فوجی جوانوں کی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے جو زیر علاج ہیں۔ لیکن جائے انکائونٹر کے نزدیک چار افراد کی پر اسرار طور پر موت واقع ہونے کی پریشان کن خبروں سے مجھے کافی صدمہ پہنچا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا: ’’میں ان بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتا ہوں اور وزیر داخلہ امیت شاہ جی سے درخواست گزار ہوں کہ وہ فوری طور پر تحقیقات کا حکم صادر کریں تاکہ حقائق کو سامنے لا کر ان ہلاکتوں کے راز سے پردہ اٹھایا جا سکے اور ملوثین، خواہ وہ پولیس ہو یا فوج، کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔‘‘

بخاری نے اس پوسٹ میں مزید کہا: ’’مجھے مقامی لوگوں کی وائرل ہونے والی ان تصاویر کو دیکھ کر شرم محسوس ہو رہی ہے جن میں شہریوں کو بے رحمی سے پیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا: ’’بدقمستی سے جموں وکشمیر میں ایک بار پھر لوگوں کو سیکورٹی فورسز کے لئے ایک آسان نشانہ بنایا جا رہا ہے اور میں محسوس کر رہا ہوں کہ ہم نے اپنی ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا ہے اس طرح کے واقعات کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔

دریں اثناء جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر دفتر، سرینگر میں سخت احتجاج کیا گیا تاہم پولیس نے انہیں دفتر سے باہر احتجاج کرنے اور باہر پیش قدمی کی اجازت نہیں دی۔ اپنی پارٹی کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شہری ہلاکتوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

قبل ازیں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی شہری ہلاکتوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کو معاوضہ دینے کی مانگ کی تھی۔

ادھر، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے بھی سرینگر کے پارٹی دفتر پر شہری ہلاکتوں کی سخت مذمت کی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حکومت نے پونچھ کے تین مہلوک شہریوں کےلیے معاوضہ کا کیا اعلان

Next Post

پٹن میں پنجاب کے ڈرائیور کی دم گھٹنے سے موت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
Next Post
کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

پٹن میں پنجاب کے ڈرائیور کی دم گھٹنے سے موت

پونچھ شہری ہلاکتیں: تحقیقات کے انعقاد میں مکمل تعاون کریں گے: فوج

پونچھ شہری ہلاکتیں: تحقیقات کے انعقاد میں مکمل تعاون کریں گے: فوج

پونچھ شہری ہلاکتیں، این سی نے کیا سرینگر میں احتجاج

پونچھ شہری ہلاکتیں، این سی نے کیا سرینگر میں احتجاج

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

سابق ایس ایس پی کو بارمولہ میں عسکریت پسندوں نے گولی مار کر موت کی ابدی نیند سلا دیا

بارہمولہ میں سابق ایس ایس پی نامعلوم ملی ٹینٹوں کی فائرنگ میں ہلاک

بارہمولہ میں سابق ایس ایس پی نامعلوم ملی ٹینٹوں کی فائرنگ میں ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »