امت نیوز ڈیسک //
شوپیاں، 30 دسمبر :جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے گاگرن علاقے میں اتر پردیش کے ایک مزدور کی کرائے کے مکان سے نیچے گر کر موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ ایک مہاجر مزدور مرکزی قصبہ شوپیاں کے قریب گاگرن میں کرائے کے مکان سے نیچے گر گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش کے اویس محمد کے طور پر شناخت کیے گئے مزدور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے- (کے این او)









