امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 06 جنوری:- شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سنبل علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کو ایک دکاندار نے مبینہ طور پر ہراساں کیا۔
سرکاری ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ پولیس چوکی نوگام کو نابالغ لڑکی کے والد کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی کہ وہ سنبل کے علاقے میں فیئر پرنس شاپ ڈیلر کے گھر فنگر پرنٹ کے لیے گئی تھی۔ اس نے الزام لگایا کہ مذکورہ دکاندار نے اس دوران مبینہ طور پر لڑکی کو جنسی طور ہراساں کرنے کی کوشش کی۔
دریں اثنا پولیس نے نوٹس لیا ہے اور اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 03/2024 U/S POCSO ایکٹ تھانہ سنبل میں درج کیا گیا ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔(کشمیر اسکرول)









