• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایل او سی پر بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک اگنی ویر ہلاک، دو زخمی

ایل او سی پر بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک اگنی ویر ہلاک، دو زخمی

by امت ڈیسک
18/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
راجوری: صوبہ جموں کے سرحدی ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک ’اگنی ویر‘ فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں جمعرات کو پیش آیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ راجوری کے فارورڈ علاقے میں ہوا جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے تینوں فوجیوں کو کمانڈ اسپتال ادھمپور منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ کر فوت ہو گیا۔

فوت ہونے والے یا زخمی ہوئے اہلکاروں کی ابھی تک شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ قبل ازیں گزشتہ برس نومبر ماہ میں لائن آف کنٹرول پر صورتحال ایک بار پھر اس وقت کشیدہ ہوئی جب ضلع پوچھ کے منکوٹ علاقے میں لینڈ مائن پھٹنے سے دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ یکم نومبر کو اُس وقت پیش آیا جب فوجی دستہ لائن آف کنٹرول پر معمول کے گشت پر مامور تھا۔ جموں ضلع کے ارنیا سیکٹر میں انڈو پاکستان انٹرنیشنل بارڈر پر پاکستانی رینجرز کی بلا اشتعال فائرنگ کے محض پانچ روز بعد ہی یہ لینڈ مائن بلاسٹ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پاکستانی رینجرز کی فائرنگ کے نتیجے میں بارڈر سکیورٹی فورس کا ایک اہلکار اور ایک مقامی خاتون زخمی ہو گئی تھی۔

بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا تھا کہ 26 اکتوبر کی شام تقریباً 8 بجے پاکستانی رینجرز نے ارنیہ سیکٹر، جموں میں بھارت – پاکستان انٹرنیشنل بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کی۔ ترجمان کے مطابق بی ایس ایف کے جوان بھی فوری طور پر مورچہ زن ہوئے تھے اور انہوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی میں سردی کا زور برقرار ،پہلگام سرد ترین جگہ

Next Post

اوڑی میں بھیانک آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر ،16 مویشی ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
اوڑی میں بھیانک آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر ،16 مویشی ہلاک

اوڑی میں بھیانک آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر ،16 مویشی ہلاک

رام مندر افتتاح: 22 جنوری کو صرف آدھے دن کے لئے کھلیں گے سرکاری دفاتر

رام مندر افتتاح: 22 جنوری کو صرف آدھے دن کے لئے کھلیں گے سرکاری دفاتر

* ملی ٹینٹ فنڈنگ ​​کیس میں یاسین ملک کو سزائے موت دینے کے لیے این آئی اے نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا*

عینی شاہد نے یاسین ملک کو چار ہندوستاننی فضائیہ کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے شوٹر طور پر شناخت کیا

پونچھ مینڈھر میں پی آئی اے طیارے کی شکل کا پاکستانی غبارہ برآمد

پونچھ مینڈھر میں پی آئی اے طیارے کی شکل کا پاکستانی غبارہ برآمد

کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کر کے لوگوں کو پیسہ واپس دیا جائے گا : صوبائی کمشنر

یوم جمہوریہ کے پیش نظر کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی: صوبائی کمشنر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »