• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گجرات کے وڈوڈرا جھیل میں کشتی الٹنے سے 14 طلباء سمیت 16 کی موت

گجرات کے وڈوڈرا جھیل میں کشتی الٹنے سے 14 طلباء سمیت 16 کی موت

by امت ڈیسک
19/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وڈوڈرا :گجرات کے وڈودرا کے مضافات میں واقع ہرنی جھیل میں ایک کشتی اُلٹنے سے 14 اسکولی بچوں سمیت 16 افراد کی موت واقع ہو گئی۔واردات جمعرات کو پیش آئی۔ پتہ چلا ہے کہ کشتی پر 27 طلباء اپنے اساتذہ کے ساتھ پکنک پر نکلے تھے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جھیل میں غرق ہونے والے دس طلبہ کو بچالیا گیا ہے، مزید لاپتہ طلباء کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ گجرات کے وزیر تعلیم کوبیر دینڈور نے بتایا کہ تلاشی مہم کے لیے این ڈی آر ایف اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

اُدھر دوسری طرف وڈودرا کے چیف فائر آفیسر پارتھ برہمبھٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ "اسکول کے طلباء کو لے کر جانے والی ایک کشتی، جو یہاں پکنک پر آئی تھی، ہرنی جھیل میں شام کو اُلٹ گئی۔ فائر بریگیڈ نے اب تک سات طلباء کو بچا لیا ہے، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔”

بتایا گیا ہے کہ فائر بریگیڈ کے عملے کے موقع پر پہنچنے سے پہلے کچھ مقامی لوگوں نے کچھ بچوں کو بچا لیا تھا جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

وڈودرا کے ایم پی رنجن بین دھننجے بھٹ نے بتایا کہ جو بھی اس حادثہ کا ذمہ دار ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ان کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے، جس کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی۔

اطلاعات کے مطابق کچھ اساتذہ کے ساتھ طلباء پانی گیٹ کے نیو سن رائز اسکول کے تھے، وہ تقریباً سہ پہر 4.30 بجے جھیل پر پکنک کے لیے آئے تھے اور ایک کشتی پر سوار ہوئے تھے۔ کشتی میں بظاہر 16 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی لیکن اس میں 27 افراد سوار تھے۔ بعض میڈیا رپورٹوں کے مطابق بوٹ پر لائف جیکٹ نہیں تھی، جبکہ بعض میڈیا رپورٹوں کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آیا انہوں نے لائف جیکٹس پہنی تھیں یا نہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہیلتھ انشورنس فراڈ:ای ڈی نے 36کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کئے

Next Post

کشمیر میں خشک موسم، سردی کا زور برقرار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

کشمیر میں خشک موسم، سردی کا زور برقرار

نمک کے زائد استعمال سے دنیا بھر میں سالانہ 18 لاکھ اموات درج:عالمی ادارہ صحت

نمک کے زائد استعمال سے دنیا بھر میں سالانہ 18 لاکھ اموات درج:عالمی ادارہ صحت

سرینگر کےلیے بجلی کٹوتی شیڈول جاری

وادی میں بجلی کٹوتی میں مزید اضافہ

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ ادویات بر آمد:پولیس

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ ادویات بر آمد:پولیس

بلقیس بانو کے مجرموں کی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج، 21 جنوری کو جانا ہوگا جیل

بلقیس بانو کے مجرموں کی عرضی کو سپریم کورٹ نے کیا خارج، 21 جنوری کو جانا ہوگا جیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »