امت نیوز ڈیسک //
06 فروری :شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سنبل علاقے میں منگل کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے پنجاب کے ایک ڈرائیور کی موت ہو گئی۔
ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک ٹرک ڈرائیور کی شناخت اشوک کمار ساکن پنجاب کے طور پر ہوئی جس کی عمر 50 سال کے لگ بھگ سنبل کے علاقے شلوٹ میں فوڈ کوآپریشن انڈیا اسٹور پر اچانک سینے میں درد ہونے لگی۔
اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ لاش کو طبی کارروائی کے لیے سی ایچ سی ہسپتال سنبل لے جایا گیا ہے۔
افسر نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ (کشمیر اسکرول)









