• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کپواڑہ ملی ٹینٹ ماڈیول کا سازشی دلی میں گرفتار : پولیس

کپواڑہ ملی ٹینٹ ماڈیول کا سازشی دلی میں گرفتار : پولیس

by امت ڈیسک
06/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر): دہلی پولیس نے منگل کے روز جموں و کشمیر پولیس کے ذریعہ حال ہی میں کرناہ علاقہ میں کراس باڈر ملی ٹینٹ ماڈیول کا پردہ فاش کرنے والے ایک اہم سازشی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جبکہ گرفتار شدہ شخص گزشتہ سال آرمی سے سبکدوش ہوا ہے

پولیس ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ملزم کی گرفتاری نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے عملے نے کی ہے۔ملزم کی شناخت ریاض احمد کے بطور ہوئی ہے۔ترجمان نے انکشاف کیا کہ احمد کو 4 فروری کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ریاض احمد مبینہ طور پر خورشید احمد راتھر اور غلام سرور راتھر کے ساتھ سازش کرنے میں ملوث تھا، جس کا مقصد عسکریت پسندوں کے ہینڈلرز کے ذریعے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار سے اسلحہ اور گولہ بارود حاصل کرنا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر کی تحقیقاتی ایجنسیوں کو چار فروری کو مخصوص معلومات موصول ہوئی تھیں، جن میں کرناہ سے تعلق رکھنے والے ریاض احمد راتھر کو حال ہی میں پکڑے گئے ماڈیول کے سلسلے میں مطلوب فرد کے طور پر شناخت کیا گیا تھا۔ اس ماڈیول میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے مجرمانہ مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔

ریاض احمد راتھر پر شبہ ہے کہ انہوں نے خورشید احمد راتھر اور غلام سرور راتھر سے اسلحہ اور گولہ بارود کی کھیپ حاصل کی تھی، جن دونوں کو پہلے جموں و کشمیر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ترجمان نے بیان میں کہا کہ ریاض احمد اور الطاف دونوں 31 جنوری 2023 کو بھارتی فوج سے ریٹائر ہوئے تھے۔

پولیس نے احمد کے قبضے سے ایک موبائل فون اور ایک سم کارڈ برآمد کر لیا، اور مزید ضروری کارروائی کے لیے جموں و کشمیر پولیس حکام کو باضابطہ طور پر مطلع کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات سازش کے مکمل پردہ فاش کرنے کے لیے جاری ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر کے بلدیاتی اداروں میں او بی سی شرکت بڑھے گی : نتیانند رائے

Next Post

جموں ارینا میں مسافر بردار گاڑی کو حادثہ پیش، 16 مسافر زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

جموں ارینا میں مسافر بردار گاڑی کو حادثہ پیش، 16 مسافر زخمی

منشیات کے خلاف پولیس کی مہم میں تیزی

بارہمولہ میں انتہائی مطلوب دو منشیات فروش کوٹ بلوال جیل منتقل

سال 2010سے 2024 تک کشمیری زعفران کی پیداوار میں 67 فیصد سے زیادہ کی کمی:مرکز

سال 2010سے 2024 تک کشمیری زعفران کی پیداوار میں 67 فیصد سے زیادہ کی کمی:مرکز

ایم پی: پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ اور آگ، 11 افراد ہلاک، 60 سے زیادہ زخمی، علاقے میں افراتفری

ایم پی: پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ اور آگ، 11 افراد ہلاک، 60 سے زیادہ زخمی، علاقے میں افراتفری

پہاڑی ریزرویشن بل لوک سبھا سے منظور، گجر  طبقہ ناراض

پہاڑی ریزرویشن بل لوک سبھا سے منظور، گجر طبقہ ناراض

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »