امت نیوز ڈیسک //
8 فروری:سری نگر کے شالہ کدل علاقے میں کل عسکریت پسندوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا شخص آج صبح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو تصدیق کی کہ کل ایک عسکریت پسندوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا شخص آج صبح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شالہ کدل میں عسکریت پسندوں نے دو افراد کو گولی مار دی تھی جس میں ایک موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا جبکہ دوسرے کو فوری طور پر علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کی شناخت پنجاب کے امرت پال اور روہت ماشی کے طور پر ہوئی ہے۔(جی این ایس)