امت نیوز ڈیسک //
ہندواڑہ، 09 فروری: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں جمعہ کو ایک سڑک حادثہ میں ایک 35 سالہ خاتون بشمول پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول تک پہنچنے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ہندواڑہ کے توتی گنڈ علاقے میں ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب رجسٹریشن نمبر DL 10 CF 7147 والی گاڑی نے رجسٹریشن نمبر PB 054 4287 والی دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ ایک پولیس افسر نے بھی نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو اس سڑک حادثے کی تصدیق کی اور تمام زخمیوں کی شناخت زمرودہ بیگم کے طور پر کی، جو کہ طارق احمد ماگرے ساکن کنڈی کی اہلیہ ہے ۔گوہر احمد میر ولد محمد اشرف ساکن مغل پورہ؛ عظیم طارق ولد طارق احمد ماگرے ساکنہ کنڈی، حذیف طارق ولد طارق احمد ماگرے ساکنہ کنڈی اور ارحان طارق کے طور ہوئی ہے ۔
افسر نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ (کشمیر اسکرول)