سری نگر، 10 فروری : قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت جماعت اسلامی جموں و کشمیر کی طرف سے ملی ٹینسی کی فنڈنگ کے معاملے میں ہفتہ کو کشمیر کے کچھ حصوں میں تلاشی لی۔
معتبر ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایجنسی کے جاسوس یہ چھاپے کشمیر کے جنوبی علاقے اور سری نگر میں بھی مار رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ چھاپے جموں و کشمیر پولیس اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے ساتھ قریبی تال میل میں جاری ہیں۔
جماعت اسلامی 28 فروری 2019 کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت غیر قانونی تنظیم قرار دیے جانے کے بعد مبینہ طور پر جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کی مالی معاونت کی سرگرمیاں کرتی پائی گئی ہے۔ (کشمیر اسکرول)









