09 فروری :ضلع کشتواڑ میں جمعہ کو ایک سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوگئے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ کشتواڑ میں مچیل کے علاقے ہاکو پلائی میں ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی (ٹاٹا سومو) جس کا رجسٹریشن نمبر JK17 7378 تھا، ڈرائیور کے کنٹرول کھونے کے بعد الٹ گئی۔
اہلکار نے بتایا کہ حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے دو افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ دیگر زخمیوں کو جدید علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔