امت نیوز ڈیسک//
20 فروری: اردو اور پہاڑی زبان کے ممتاز شاعر اور ادیب راجہ عبدالقیوم خان، سماجی حلقوں میں نذر بونیاری کے نام سے مقبول، منگل کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ وہ 74 سال کے تھے۔
نذر بونیاری کے ایک قریبی خاندان کے رکن کے مطابق، وہ ممبئی کے ایک ہسپتال میں گردے کی بیماری کے باعث داخل تھے، جہاں انہوں نے آج سہ پہر آخری سانس لی۔
بونیاری نے چودہ سے زائد کتابیں لکھی ہیں جن میں چھ کتابیں پہاڑی اور آٹھ اردو زبان میں ہیں۔
بونیاری جن کی اہلیہ کا گزشتہ سال انتقال ہو گیا تھا، پسماندگان میں ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ (جی این ایس)