• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
چار برس کے طویل عرصے کے بعد میرواعظ محمد عمر فاروق کی جامع مسجد میں حاضری اور نماز جمعہ کی پیشوائی

ہائی کورٹ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو میرواعظ کی عرضی کا جواب دینے کیلئے آخری موقع دیا

by امت ڈیسک
22/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں وکشمیر لداخ ہائی کورٹ نے یونین ٹریٹری انتظامیہ کو میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے ان کی نقل و حمل پر عائد پابندی کے خلاف دائر عرضی کے لیے جواب داخل کرنے کا آخری موقع فراہم کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق میر واعظ مولوی عمر فاروق نے اپنے مذہبی فرائض پر لگاتار پابندیوں کو چیلنج کرنے کی خاطرجموں وکشمیر ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی۔

بدھ کے روز جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں عرضی کی شنوائی کے دوران جسٹس وسیم صادق نروال نے جموں وکشمیر انتظامیہ کو میر واعظ کی عرضی کا جواب دینے کی خاطر آخری موقع دے دیاہے۔
جسٹس وسیم صادق نروال نے کہا کہ اگر میر واعظ کی عرضی کا جواب نہیں دیا گیا تواگلی تاریخ پر اس معاملے کی باضابط طورپر شنوائی ہوگی۔ بتادیں کہ 2فروری 2024کو ہائی کورٹ نے جموںوکشمیر کی انتظامیہ کو 19فروری تک جواب دینے کو کہا تھا۔ معلوم ہواہے کہ سنگل بینچ نے اس کیس کی اگلی سماعت 6مارچ کو مقرر کی ہے۔ واضح رہے کہ علیحدگی پسند لیڈر اور مذہبی رہنما میر واعظ مولوی عمر فاروق کو 4اگست 2019سے گھر میں نظر بند رکھا گیا تھا تاہم گزشتہ سال 22ستمبر کو چار سال سے زائد عرصے کے بعد انہیں جامع مسجد سری نگر میں واعظ و تبلیغ کی اجازت دے دی گئی۔

میر واعظ نے کہا کہ ’انہیں ستمبر 2023میں نظر بندی سے رہائی ملنے کے بعد تاریخی جامع مسجد میں صرف تین جمعتہ المبارک ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔‘‘ انہوں نے یو این آئی کو بتایا، ”اس کے بعد سے مجھے جامع مسجد یا دوسری مساجد میں مذہبی اجتماعات میں شرکت کرنے سے روکا گیا“۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کی انجمن انتظامیہ کمیٹی نے حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اعلیٰ حکام سے اس مسئلے پر بات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حال ہی میں شب معراج کے اہم مذہبی فریضہ کے موقع پر بھی انہیں جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

انہوں نے کہاکہ اب چونکہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ قریب ترہے لہذا بطور میر واعظ اس مہینے میں متعدد مذہبی تقریبات اور اجتماعات میں شرکت کرنے کی خاطر پروگرام مرتب کئے گئے ہیں تاہم حکام کا موجودہ رویہ نامناسب ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رامبن میں لینڈ سلائیڈنگ سے یوپی کے مزدور کی موت

Next Post

وادی میں موسم خوشگوار، شبانہ درج حرارت میں گراوٹ درج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
وادی میں موسم خوشگوار، شبانہ درج حرارت میں گراوٹ درج

وادی میں موسم خوشگوار، شبانہ درج حرارت میں گراوٹ درج

بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا، 2.5 کلو ہیروئن برآمد

کھٹوا میں بین الاقوامی سرحد پر ڈرون گرایا گیا

سی بی آئی نے ستیہ پال ملک کے گھر پر چھاپہ مارا

سی بی آئی نے ستیہ پال ملک کے گھر پر چھاپہ مارا

گلمرگ میں برفانی طوفان، سات غیر ملکی سیاح پھنسے

گلمرگ میں برفانی طوفان، سات غیر ملکی سیاح پھنسے

گریز میں برفانی تودہ گر آیا،کوئی جانی نقصان نہیں

گلمرگ میں برفانی تودہ کی زد میں آکر 1 اسکیئر ہلاک، 3 ریسکو، 1 لاپتہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »