امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 22 فروری: مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات کی دوپہر افروٹ چوٹی پر کھلن مرگ میں برفانی تودہ گرآنے سے ایک سکیئر ہلاک اور تین دیگر کو بچا لیا گیا ہے۔
ایک اہلکار نے جی این ایس کو بتایا کہ ایک برفانی تودہ کھلن مرگ سے ٹکرا گیا، جس میں کم از کم پانچ غیر ملکی اسکائیرز پھنس گئے۔
اہلکار نے بتایا کہ "فوراً اس جگہ پر ایک بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں اب تک ایک سکیئر ہلاک اور تین دیگر کو بچا لیا گیا ہے،” اہلکار نے مزید کہا کہ "کم از کم ایک سکیئر کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ برف کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں ۔”
اسکیئرز کی شناخت، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ تمام غیر ملکی ہیں، ابھی تک معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (جی این ایس)