امت نیوز ڈیسک //
رامبن، 02 مارچ: ضلع رام بن کے گول علاقے میں آج اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 18 سالہ لڑکا دم گھٹنے سےفوت ہوگیا، جب کہ چار دیگر افراد کو رامبن ضلع کے گول کے ڈیدھا علاقے میں ایک کمرے میں نیند کے دوران دم گھٹنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ کمرے میں جنریٹر سے نکلنے والے دھوئیں کی وجہ سے نوجوان دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ چار دیگر افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا وہ شادی کی تقریب میں تھے۔ متوفی کی شناخت محمد طارق ساکن ڈیڈھا کے نام سے ہوئی ہے۔( کے این او)