امت نیوز ڈیسک //
سرینگر کے چھانہ پورہ علاقے میں آگ کی واردات میں تین منزلہ رہائشی مکان کو نقصان پہنچ گیا ہے۔
منگلوار کی رات دیر گئے ایک میں بجلی شارٹ سرکٹ ہونے سے ایک رہائشی مکان میں آگ لگی جس دوران اس نے مکا ن کو اپنی لپیٹ میں لیا۔
آگ لگنے کے ساتھ ہی محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی موقعہ پر پہنچ گئی اور انہوں نے آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کردی او ر اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم آگ کی اس واردات میں مکان کا چھت، دروازے، کھڑکیاں، فرنشننگ، بستر اور دیگر ساز و سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔