امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: حکومت نے منگل کو نعیم احمد خان کی جموں کشمیر نیشنل فرنٹ (جے کے این ایف) پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت پابندی لگا دی۔ ایک حکم میں، وزارت داخلہ نے سخت گیر حریت کانفرنس کے ایک جزو جے کے این ایف کو فوری طور پر ایک ‘غیر قانونی تنظیم’ قرار دیا۔
حکومت نے کہا کہ جے کے این ایف ‘غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے، جو ملک کی سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کے لیے نقصان دہ ہیں۔’ اس میں کہا گیا ہے کہ جے کے این ایف کے ارکان عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کی حمایت اور بھارت کے خلاف پروپیگنڈے، جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی کو فروغ دینے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں عسکریت پسندوں کو لاجسٹک مدد فراہم کرنے میں ملوث رہے ہیں۔
حکومت نے یہ بھی کہا کہ جے کے این ایف کے ارکان ‘کشمیر کے مختلف حصوں میں پرتشدد مظاہرین کو متحرک کرنے میں مصروف ہیں۔
یہ حکم نامہ پانچ سال کے لیے نافذ العمل رہے گا۔ جے کے این ایف پر پابندی کے بعد، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ حکومت ہندوستان کے لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گرد قوتوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا، ‘جے کے این ایف کو جموں و کشمیر کو ہندوستان سے الگ کرنے کے لیے علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔