• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بمنہ میں پولیس اہلکار پر حملے میں ملوث تین افراد گرفتار : پولیس سربراہ

جموں وکشمیر میں منشیات کا کاروبار، بہت بڑے چیلنج: ڈی جی پی

by امت ڈیسک
14/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس(ڈی جی پی) آر آر سوین کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں منشیات کا کاروبار ایک بہت بڑے چیلنج کے طور پر ابھر رہا ہے اور اس کا بھر پور طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: ‘جہاں ایک طرف پولیس یو اے پی اے ایکٹ کے تحت منشیات فروشوں اور ڈیلروں کی جائیدادوں کو ضبط کرکے ان کا شکنجہ کسے گی، وہیں دوسری طرف منشیات کی مانگ کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے’۔

موصوف ڈی جی پی نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جموں میں ڈرگ ڈی ایڈکشن اینڈ منٹل ری ہبلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر میں منشیات کا کاروبار ایک بہت بڑے چلینج کے طور پر ابھر رہا ہے اس کا بھر پور طریقے سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کا مقابلہ کرنے کے لئے دو محاذوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آر آر سوین نے کہا کہ ایک طرف پولیس یو اے پی اے ایکٹ کے تحت منشیات ڈیلروں کی جائیدادیں ضبط کرکے ان کا شکنجہ کسے گی اور دوسری طرف منشیات کی مانگ کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا: ‘ہمارے پاس منشیات کا عادی ایک متاثر (شکار) کی حیثیت رکھتا ہے جموں وکشمیر میں منشیات کی تجارت کے بڑھتے ہوئے چلینج کا مقابلہ کرنا ایک مشکل کام ہے لیکن پولیس اس کے لئے پر عزم ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘جس طرح ہم نے دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام سے نمٹنے کے لئے ان لوگوں کے خلاف کارروائیاں انجام دیں، جو دہشت گردوں کو پناہ دینے، ان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے اور انہیں منطقی سپورٹ فراہم کرنے میں ملوث تھے، اسی طرح کی حکمت عملی منشیات کے کاروبار میں ملوث لوگوں کے لئے اپنائی جائے گی’۔

منشیات کے کارو بار کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ڈی جی پی نے کہا: ‘کیونکہ جموں وکشمیر ایک ‘سرحدی سٹیٹ’ ہے جو ملک کے مغرب کی طرف واقع ہے اور ہیراؤن اور براؤن شوگر جیسے منشیات کے بڑے کھیپ ہمسایہ ملک سے یہاں آرہے ہیں’۔

انہوں نے کہا: ‘ماضی قریب تک ہمیں صرف مقامی سطح پر تیار ہونے والے چرس کی پیداوار کے چلینج کا سامنا تھا اس میں ملوثین کی تعداد محدود تھی لیکن اب کیونکہ ہیراؤن اور براؤن شوگر بڑی مقدار میں اس طرف دھکیلا جا رہا ہے لہذا ملوثین کی تعداد میں اضافہ درج ہوا ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی حال پنجاب کا تھا اور اب منشیات کا کاروبار یہاں بڑھ رہا ہے لیکن ہم جموں وکشمیر کو پنجاب نہیں بننے دیں گے۔

ڈی جی پی سوین نے کہا کہ یہ صورتحال کرناٹک یا تلنگانہ جیسی ریاستوں کی نہیں ہے کیونکہ یہ ریاستیں سرحدی ریاستیں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت پولیس کے 10 ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر قائم ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان سینٹروں کی تعداد منشیات کے عادی افراد کی تعداد کے مقابلے میں کم ہے۔

موصوف ڈی جی پی نے کہا کہ پولیس اس بات کا جائزہ لے گی کہ منشیات کی اس وقت صورتحال کیا ہے اور سال 2025 میں اس کی کیا صورتحال ہوگی۔ انہوں نے ایک ایسی حکمت عملی کی وکالت کی جس میں پنجاب کے ساتھ ہم آہنگی کو بر قرار رکھا جا سکے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کپواڑہ :انشورنس حاصل کرنے کےلیے کمپلیکس کو آگ لگانے والے دو ہوٹل مالکان گرفتار

Next Post

کشتواڑ میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے میاں بیوی، بیٹا جاں بحق، دوسرا زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

کشتواڑ میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے میاں بیوی، بیٹا جاں بحق، دوسرا زخمی

مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

بی جے پی کی اے، بی، سی اور ڈی ٹیموں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت: فاروق عبداللہ

بینک فراڈ کیس :ای ڈی نے ابتک 195.91 کروڑ روپیہ کی جائیداد کو ضبط کیا:ترجمان

بینک فراڈ کیس :ای ڈی نے ابتک 195.91 کروڑ روپیہ کی جائیداد کو ضبط کیا:ترجمان

گریز میں برفانی تودہ گر آیا،کوئی جانی نقصان نہیں

جموں و کشمیر کے 8 اضلاع میں برفانی تودے کی وارننگ جاری

حوثی حملوں کو روکنے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان خفیہ مذاکرات کا انکشاف

حوثی حملوں کو روکنے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان خفیہ مذاکرات کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »