امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 14 مارچ : حکام نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے 8 اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے لئے برفانی تودے کی وارننگ جاری کی ہے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ، رامبن، کپواڑہ، بانڈی پورہ، گاندربل اور بارہمولہ میں درمیانہ درجے کے خطرے کے ساتھ برفانی تودہ گرنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے گریز کریں ۔