• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

این آئی اے نے دو عسکری معاونین کے خلاف چارج شیٹ دائر کیا

by امت ڈیسک
17/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتے کو کوکرناگ انکاؤنٹر معاملے میں دو ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا۔

این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز این آئی اے نے جموں کی خصوصی عدالت میں محمد اکبر ڈار اور غلام نبی ڈار ساکنان کوکرناگ اننت ناگ کے خلاف یو اے پی اے اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت چارج شیٹ داخل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیس کوکرناگ تصادم آرائی سے متعلق ہے جس دوران ایک ہفتے تک جاری انکاؤنٹر میں مقامی عسکریت پسند عزیر خان مارا گیا۔
ترجمان کے مطابق کوکرناگ کے جنگلی علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مارا گیا، عسکریت پسند لشکر طیبہ کی ذیلی ونگ ٹی آر ایف سے وابستہ تھا ۔

ان کے مطابق مہلوک عسکریت پسنف عزیر نے اگست 2022میں عسکریت پسند تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ سرحد پار سے پاکستانی ہینڈلرز کے ذریعے اننت ناگ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے میں براہ راست ملوث تھا۔
این آئی اے کے مطابق مہلوک ملی ٹینٹ کوکرناگ میں اس سے قبل ہوئے ملی ٹینسی کے واقعات میں بھی ملوث رہا ہے اور دو مرتبہ وہ سکیورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوا تھا۔

موصوف ترجمان کے مطابق تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ ملزمان محمد اکبر ڈار اور غلام نبی ڈار عسکریت پسند عزیر خان کے لئے اعانت کار کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔
ان کے مطابق دونوں علاقے میں سرگرم عسکریت پسندوں کی مدد و اعانت میں پیش پیش رہتے تھے تاکہ وہ تخریبی کارروائیوں کو انجام دے سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان سرگرم عسکریت پسندوں کو سکیورٹی فورسز کی نقل وحرکت کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کررہے تھے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان عسکریت پسندوں کو کھانے پینے کی اشیاء اور روز مرہ کی زندگی میں استعمال چیزوں کے ساتھ ساتھ انہیں پناہ اور لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کررہے تھے۔
این آئی اے بیان کے مطابق لشکر طیبہ اور ٹی آر ایف دونوں ہی کالعدم تنظیمیں ہیں اور جہاد کے نام پر کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسند تنظیموں میں شامل کرانے کے لئے اکسانے کا کام انجام دے رہے ہیں۔
لشکر طیبہ سال 1990کی دہائی میں تشکیل پانے والا سب سے بڑا عسکریت پسند گروپ ہے اور اننت ناگ کے علاقے میں اپنا نیٹ ورک بحال کرنے میں سرگرم عمل ہے۔
ان کے مطابق لشکر طیبہ جموں وکشمیر خطے میں مختلف ذیلی تنظیموں کے ذریعے کام کررہا ہے اوردونوں تنظیمیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹویٹر، ٹیلی گرام، اور یوٹیوب چینلز پر اپنے مقاصد کو فروغ دینے اور بے روزگا رنوجوانوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے راغب کرانے کے لئے پیش پیش ہیں۔

اس معاملے میں 13ستمبر 2023کو جموں وکشمیر پولیس نے کیس درج کیا اور بعدازاں 5دسمبر کو کیس این آئی اے کے سپرد کیا گیا اور تفتیشی ایجنسی نے بھی الگ سے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ نافذ

Next Post

ہیڈ لائن کے لئے نہیں، میں ڈیڈ لائن پر کام کرنے والا انسان ہوں:وزیر اعظم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
Next Post
جی-20 کو ہم آہنگی اور توقعات سے لیس انسانیت پر مرکوز ترقی کا نمونہ بنائیں:مودی

ہیڈ لائن کے لئے نہیں، میں ڈیڈ لائن پر کام کرنے والا انسان ہوں:وزیر اعظم

کولگام میں اے ٹی ایم سے چور چار لاکھ روپے اڑا لے گئے

کولگام میں اے ٹی ایم سے چور چار لاکھ روپے اڑا لے گئے

بندوق لائسنس گھوٹالہ: سابق ڈی سی سمیت 21 ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

بانڈی پورہ انتظامیہ نے تمام بندوق لائسنس رکھنے والوں کو ایک ہفتے کے اندر قریبی پولیس اسٹیشنوں میں ہتھیار جمع کرنے کی ہدایت کی

پونچھ میں تصادم: ایک جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

پونچھ میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت پر فوج کی فائرنگ، کرشنا گھاٹی سیکٹر میں پاکستانی ڈرون دیکھا گیا

محبوبہ مفتی لاشوں پر سیاست کرنا بند کریں، فاروق عبداللہ ایک قد آو رلیڈر ہے : رویندر رینا

لوک سبھا انتخابات کے بعد جموں وکشمیر میں اسمبلی چناؤ بھی منعقد ہونگے :رویندر رینا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »