امت نیوز ڈیسک //
کولگام، 17 مارچ: کولگام کے قیموہ علاقے میں نامعلوم افراد نے ایچ ڈی ایف سی بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑ ڈالی۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے قایموہ کے علاقے کاوکی بازار میں واقع ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم میں گھس کر 396900 روپے کی نقدی لوٹ لیے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ نقدی برآمد کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔








