امت نیوز ڈیسک //
جموں:جموں کے بشناہ علاقے میں پیر کو ایک سڑک حادثے میں تین نوجوان زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ جموں کے بشناہ علاقے میں رنگ روڈ پر ایک سوفٹ کار پلٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین نوجوان زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی وہاں موجود لوگوں نے زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں تینوں زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
زخمیوں کی شناخت کلویر سنگھ، شیو راج سنگھ اور ہرش کمار ساکنان گوڈا سلاتھیہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ بیس گھنٹوں کے دوران اس روڈ پر پیش آنے والا دوسرا سڑک حادثہ ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔