• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
الیکٹورل بانڈز پر مودی، امیت شاہ جوابدہ: وقار رسول وانی

الیکٹورل بانڈز پر مودی، امیت شاہ جوابدہ: وقار رسول وانی

by امت ڈیسک
22/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں کشمیر ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر، وقار رسول وانی نے سرمائی دارالحکومت جموں کے پارٹی دفتر میں منعقدہ پریش کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الیکٹورل بانڈز حاصل کرنے کے لیے اور اس اسکیم کے ذریعے بی جے پی کے کھاتوں میں کالا دھن پہنچانے کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے مرکزی سرکار کی سخت نکتہ چینی کی۔

پریس کانفرنس کے دوران وقار رسول نے کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ، الیکٹورل بانڈ اسکام پر جوابدہ ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’الیکشن کمیشن انتخابات کے دوران ’غیر جانبداری‘ کو برقرار رکھے گا اور اپنے آئینی فرائض کو پورا کرے گا جیسا کہ عوام کو اس سے توقع ہیں۔‘‘ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وقار رسول نے کہا کہ 2018 میں متعارف کرائی گئی الیکٹورل بانڈ اسکیم حکومت کی طرف سے چلایا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا بھتہ خوری کا ریکٹ تھا۔ جب یہ انکشاف ہوا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈز کے ذریعے تقریباً 6,800 کروڑ روپے کمائے جب کہ کانگریس کو 1300 روپے سے زیادہ کروڑ مالیت کے بانڈز وصول ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بیرون ملک سے کالا دھن واپس لا کر ہر ہندوستانی کے کھاتے میں 15 لاکھ جمع کرانے کا وعدہ کیا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم نے اس کے بجائے تمام کالے دھن کو بی جے پی کے کھاتوں میں ڈالنے کی سازش کی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’’الیکٹورل بانڈز اسکیم بڑی کمپنیوں کو بعد میں بڑے کنٹریکٹس حاصل کرنے کے لیے بی جے پی کو بھاری عطیات دینے کے لیے بنائی گئی ہے۔ جب کہ ای ڈی، انکم ٹیکس اور سی بی آئی جیسی تحقیقاتی ایجنسیوں کو ان پر ڈھیل دینے کے بعد کئی کمپنیوں کو الیکٹورل بانڈز کی ادائیگی کرنے پر مجبور کیا گیا۔“

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رمضان المبارک کے ان متبرک ایام کے دوران فرزندان توحید اپنے رب کے ساتھ تعلق جوڑے:میر واعظ

Next Post

28 مارچ تک ای ڈی کے ریمانڈ پر رہیں گے اروند کیجریوال

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
28 مارچ تک ای ڈی کے ریمانڈ پر رہیں گے اروند کیجریوال

28 مارچ تک ای ڈی کے ریمانڈ پر رہیں گے اروند کیجریوال

بشارت بخاری 5 سال بعد پی ڈی پی میں واپسی کے لیے تیار: ذرائع

بشارت بخاری 5 سال بعد پی ڈی پی میں واپسی کے لیے تیار: ذرائع

ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملہ، کم از کم 70 افراد ہلاک

ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملہ، کم از کم 70 افراد ہلاک

سوپور میں پولیس نے قتل کیس میں دو افراد کو کیا گرفتار

سوپور میں پولیس نے قتل کیس میں دو افراد کو کیا گرفتار

ہندواڑہ میں خاتون مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی

بڈگام میں نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »