امت نیوز ڈیسک //
ڈوڈہ، 23 مارچ : ضلع ڈوڈہ کے اسار سب ڈویژن کے بگر علاقے میں آج دوپہر ایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ایک 4 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ لڑکے کو باگڑ کے علاقوں میں ایک گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کے بعد اسے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بٹوٹ لے جایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لڑکا ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس کی شناخت بھانو پرتاپ ولد بچن سنگھ ساکنہ گنوٹا علاقہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔(کے این او)