امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے ہفتہ کو جموں و کشمیر سے دو امیدواروں کے نام آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے امیدواروں کی اپنی چوتھی فہرست میں شامل کئے ہیں۔
فہرست کے مطابق پارٹی نے 11 ریاستوں سے 46 امیدواروں کے نام رکھے ہیں جن میں جموں و کشمیر کے 2 امیدوار چوتھی فہرست میں شامل ہیں۔
کانگریس نے چودھری لال سنگھ، جنہوں نے حال ہی میں نئی دہلی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، کو ادھم پور حلقہ سے اپنا امیدوار اور سینئر لیڈر اور جے کے پی سی سی کے ورکنگ صدر رمن بھلا کو جموں حلقہ سے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔










