امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 30 مارچ : پونچھ ضلع کے ایک گاؤں میں کل رات خاندانی تنازعہ پر ایک شخص نے بھتیجے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
ایک اہلکار نے جی این ایس کو بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جوگندر سنگھ ولد جودھ سنگھ ساکن درہ دلیان پونچھ نے اپنے بھتیجے یعنی گگندیپ سنگھ ولد کلبیر سنگھ پر اپنی لائسنسی 12 بور رائفل سے فائرنگ کی۔
اس واقعہ میں، اہلکار نے بتایا، گگندیپ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے جی این ایس کو بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس اہلکار نے مزید کہا، "ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور جرم کا ہتھیار بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔” (جی این ایس)