امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 06 اپریل: سری نگر ضلع کے بٹہ مالو علاقے میں ہفتہ کی شام نامعلوم افراد کے ایک گروپ کی طرف سے چاقو کے وار میں ایک شخص زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
معتبر ذرائع نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مہجور نگر کے رہنے والے شبیر احمد کو نامعلوم افراد نے ریک چوک بٹہ مالو میں چاقو کا وار کر کے زخمی کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ "اس شخص کو واقعے میں چوٹیں آئیں اور اسے فوری طور پر علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے”۔
ادھر پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے۔










