• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم نا موافق رہنے کی پیش گوئی

by امت ڈیسک
12/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم نا موافق رہنے کی پیش گوئی کی ہے
محکمے نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ وادی کے بالائی علاقوں میں 13 اور 14 اپریل کو کہیں کہیں زمینی ٹرانسپورٹ عارضی طور پر متاثر رہ سکتا ہے اور کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز معطل رکھیں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 13 اور 14 اپریل کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری بارش یا برف باری ہوسکتی ہے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں وادی میں 15 سے 17 اپریل تک موسم جزوی سے کلی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کئی مقامات پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 18 سے 20 اپریل تک بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کچھ مقامات پر برف باری متوقع ہے۔
محکمے نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ وادی کے بالائی علاقوں میں 13 اور 14 اپریل کو کہیں کہیں زمینی ٹرانسپورٹ عارضی طور پر متاثر رہ سکتا ہے اور کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز معطل رکھیں۔
ایڈوائزری کے مطابق اس دوران کچھ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے اور کہیں کہیں چٹانیں اور مٹی کے تودے کھسکنے کا بھی امکان ہے۔
دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر قدرے گراوٹ درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

’آرٹیکل 370 قصہ پارینہ‘ وزیراعظم مودی کا جموں کے ادھم پور میں انتخابی ریلی سے خطاب

Next Post

سوپور میں دو او جی ڈبلو پی ایس اے کے تحت گرفتار: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

سوپور میں دو او جی ڈبلو پی ایس اے کے تحت گرفتار: پولیس

بی ایس ایف آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

کلگام میں چھٹی پر پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت

جموں کشمیر میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا عمل جلد ہوگا شروع

اننت ناگ-راجوری لوک سبھا سیٹ کیلئے نامزدگی کا عمل شروع

ڈی جی بی ایس ایف نے لائن آف کنٹرول پر فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا

ڈی جی بی ایس ایف نے لائن آف کنٹرول پر فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

حالات جیسے بھی ہوں ہم یہ فریضہ انجام دیتے رہیں گے: میرواعظ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »