امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 18 اپریل: جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو سری نگر میں ایک خاتون کو گرفتار کیا، جس پر مختلف طریقوں سے عام شہریوں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔
پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ "ایک خاتون زینت دختر غلام احمد پانپوری، ساکنہ سرایے بالا کو اے ٹی ایم کے باہر مدد کے طور پر ظاہر کرتے ہوئے اے ٹی ایم کارڈز تبدیل کر کے سادہ شہریوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس تھانہ خانیار میں کیس درج کیا گیا“
پولیس کے مچابق خاتون کے قبضے سے 30 اے ٹی ایم کارڈز، 39130 روپے اور سونے کی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ (جی این ایس)