امت نیوز ڈیسک //
کولگام، 19 اپریل : جنوبی کشمیر کے کولگام کے علاقے چک پورہ میں جمعہ کو پھسل کر کھائی میں گرنے کے بعد دو مزدوروں کی موت ہو گئی جبکہ دو کو بچا لیا گیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ وہ ٹرینچ میں کام کر رہے تھے کہ اچانک وہ پھسل کر اس میں گر گئے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے فوراً بعد پولیس، مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور انہیں بچایا۔ اہلکار نے بتایا کہ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان میں سے دو کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت کولگام کے مقبول ڈار اور بنگال کے عزیز الرحمان کے طور پر کی گئی ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام، گلزار احمد ڈار نے کے این او کو بتایا کہ دو کو ہسپتال میں لایا گیا تھا، جب کہ ایک کا علاج چل رہا ہے اور دوسرے کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔(کے این او)