امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 20 اپریل: جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کو ضلع ریاسی میں ملی ٹینٹوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کرنے اور اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو جاری کردہ ایک بیان میں، ایک ترجمان نے کہا کہ ڈلاس برنیلی میں خفیہ ٹھکانے کی موجودگی سے متعلق قابل اعتماد اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، علاقے کو صاف کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سرچ اینڈ کورڈن آپریشن کے دوران پولیس ٹیم نے ارناس کے علاقے ڈلاس برنیلی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ جس میں 2 ڈیٹونیٹرز، اسالٹ رائفل کے 12 کارتوس، ایک پل تھرو، ٹیپ ریکارڈر، آئی ای ڈی، ایک کیلکولیٹر، ایک بیٹری اور چند منسلک تاریں برآمد کی گئیں۔