امت نیوز ڈیسک //
15 مئی : بدھ کی صبح بانہال میں ایک تیز رفتار ٹرک نے 11ویں جماعت کے طالب علم کو کچل ڈالا۔
نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول تک پہنچنے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی جس کی شناخت صبوری رفیق کے نام سے ہوئی ہے دختر ایڈوکیٹ محمد رفیق ساکنہ بانہال میں کورٹ کمپلیکس کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی اور اسے شدید چوٹیں آئیں۔
اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ دریں اثنا، پولیس نے سڑک حادثے کا نوٹس لیا ہے۔(کشمیر اسکرول )