امت نیوز ڈیسک //
بی جے پی کشمیر یونٹ نے اتوار کو شوپیاں میں پارٹی کارکن کی ہلاکت اور ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں سیاحوں پر ایک اور حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ترجمان الطاف ٹھاکر کی قیادت میں بی جے پی کارکنوں نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور اننت ناگ میں یکے بعد دیگرے ملی ٹینٹ حملوں کے خلاف پارٹی کے سری نگر ہیڈکوارٹر پر احتجاجی مارچ کیا۔
مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان اور بے گناہوں کے قتل کے خلاف نعرے درج تھے۔ انہوں نے ہرپورہ شوپیاں کے سابق سرپنچ اعجاز احمد شیخ کے قتل اور پہلگام اننت ناگ میں دو سیاحوں کو زخمی کرنے میں ملوث ملی ٹینٹوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔







