• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سپریم کورٹ نے ووٹنگ ڈیٹا ویب سائٹ پر ڈالنے کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا

سپریم کورٹ نے ووٹنگ ڈیٹا ویب سائٹ پر ڈالنے کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا

by امت ڈیسک
24/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے سخت اعتراض کے بعد لوک سبھا انتخابات کے دوران پولنگ کے 48 گھنٹے بعد ہر پولنگ اسٹیشن پر ڈالے گئے ووٹوں کے ڈیٹا سے متعلق ویب سائٹ فارم 17 سی کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈالنے کے مطالبے والی درخواست پر جمعہ کو سماعت کرنے سے انکار کر دیا جسٹس دیپانکر دتا اور جسٹس ستیش چندر شرما پر مشتمل بنچ نے غیرسرکاری تنظیم ( این جی او ) ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا اور اسے پہلی نظر میں شک اور اندیشے پر مبنی قرار دیا۔
بنچ نے عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ دشینت دوے اور اے ایم سنگھوی سے کہا "ہم میرٹ پر کچھ نہیں کہہ رہے ہیں… لیکن اس وقت آپ کے پاس کوئی اچھا کیس نہیں ہے۔”
بنچ نے مزید کہا "ہمیں اسے زیر التوا رکھنے دیں۔ ہم مناسب وقت پر اس کی تحقیقات کریں گے۔ متعلقہ حکام (الیکشن کمیشن کے) پر اعتماد کریں۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل منیندر سنگھ نے دلیل دی کہ یہ درخواست انتخابی عمل کے دوران دائر کی گئی کارروائی کے غلط استعمال کا ایک کلاسک کیس ہے۔
سپریم کورٹ کے روبرو انہوں نے کہا کہ درخواست شکوک و شبہات اور انتخابی عمل کی سالمیت پر جھوٹے الزامات پر مبنی ہے۔ یہ بھی دلیل دی گئی کہ اس نے (درخواست گزار) الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز منسلک کر دی ہے لیکن 26 اپریل کا فیصلہ منسلک نہیں کیا ہے۔ اس دن عدالت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) کے ساتھ وی وی پی اے ٹی کی گنتی کی تصدیق سے متعلق ان کی درخواست پر غور کیا تھا۔ انہوں نے درخواست گزاروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی استدعا کی۔
اس پر درخواست گزاروں کے وکلاء نے عدالت کے روبرو کہا کہ مفاد عامہ کی درخواستوں میں قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا۔
تاہم بنچ نے کہا کہ ان دنوں پی آئی ایل ‘پبلسٹی’ درخواستیں بن گئی ہیں۔
بنچ نے درخواست گزاروں سے پوچھا کہ انہوں نے 16 مارچ (جب انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا تھا) سے پہلے اس معاملے کے حوالے سے عدالت سے رجوع کیوں نہیں کیا۔ اس پر درخواست گزاروں کے وکلاء کا کہنا تھا کہ معلومات صرف اس وقت دستیاب ہوئیں جب انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں انکشافات کیے گئے ۔
اس معاملے میں سپریم کورٹ نے 17 مئی کو الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا کہ وہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے ہر مرحلے کے 48 گھنٹے بعد تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ریکارڈ کیے گئے ووٹوں کے اعدادو شمار کو کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرے۔
الیکشن کمیشن نے 22 مئی کو سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویب سائٹ پر فارم 17 سی (ہر پولنگ اسٹیشن پر ڈالے گئے ووٹوں کا اکاؤنٹ) اپ لوڈ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ فارم کے ساتھ شرارت ہوسکتی ہے۔ فارم کی تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا امکان ہے۔ اس طرح، یہ ‘بہت زیادہ تکلیف اور عدم اعتماد’ کا سبب بن سکتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سری نگر میں غیر متناسب اثاثے جمع کرنے کے الزام میں گردا وار کے خلاف مقدمہ درج

Next Post

میرواعظ لگاتار چوتھے جمعہ کو بھی گھر پر رہے نظر بند

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

میرواعظ لگاتار چوتھے جمعہ کو بھی گھر پر رہے نظر بند

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی کے سفیر مقرر

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی کے سفیر مقرر

اے سی بی نے ایس ایچ او پانتھہ چوک کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے کیا گرفتار

اے سی بی نے ایس ایچ او پانتھہ چوک کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے کیا گرفتار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

اننت ناگ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ جاری

اننت ناگ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »