امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ: ضمانت پر رہا کئے گئے عسکریت پسندوں کے معاونین کے جسم پر جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس نصب کیا گیا ہے۔ عدالت سے موصول ہونے والے حکمنامہ کی تعمیل کرتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے زیر سماعت عسکریت پسندوں کے معاونین کے جسم پر جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائسز چسپاں کر دئے ہیں تاکہ ان کی نقل و حمل پر نظر رکھی جا سکے۔ انہیں عدالت کی جانب سے یُو اے پی اے کیس میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔
ملزمان کو ایف آئی آر نمبر 34/2018 سیکشن 38، 39 UA(P) ایکٹ پولیس اسٹیشن ڈورو کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے ان کی ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔ تاہم ان کی حرکات پر نظر گزر رکھنے کے لیے عدالت نے جی پی ایس ٹریکنگ ڈیواس چسپاں کرنے کے بھی احکامات صادر کیے ہیں۔ اس سے قبل بھی جموں و کشمیر خاص کر وادی میں عسکریت پسندوں، ان کے معاونین یا دیگر افراد – جنہیں دوران سماعت ضمانت پر رہا کیا گیا ہے – پر نظر گزر رکھنے کے لیے اس طرح کے ڈیجیٹل آلات چسپاں کیے گئے ہیں۔
جی پی ایس کا استعمال عسکریت پسندوں یا ان کے معاونین کی نقل و حرکت پر نظر گزر رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جاتا ہے کہ وہ ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی نہ کریں۔