امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے اکھنور میں بس حادثے میں جانی نقصان پر غم کا اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر پر ایک پوسٹ میں کہا، "اکھنور میں بس کا حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی طاقت دے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ "انتظامیہ سوگوار خاندانوں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے اور زخمیوں کو طبی سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے”