امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 11 جون : وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے منگل کو ڈل جھیل کے شکارا میں نشے کی حالت میں دو لوگوں کے خلاف جارحانہ رویے کا مقدمہ درج کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے مطلع کرتے ہوئے، پولیس نے لکھا، "سرینگر پولیس نے نشے کی حالت میں ڈل جھیل کے شکارا میں میں جارحانہ رویے میں ملوث ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے کے بعد نوٹس لیا ہے۔ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 83/2024 کے تحت 295A IPC PS رام منشی باغ میں درج ہے۔ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔“
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔










