• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

جب دونوں ممالک مفاہمت کریں گے تب ملی ٹینسی ختم ہوگی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
12/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں اس وقت تک دہشت گردی ختم نہیں ہوگی جب تک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ بات چیت سے مسائل کا حل تلاش کریں۔

موصوف لیڈر نے بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کہا: ‘میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ دہشت گردی اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک دونوں ممالک مفاہمت نہیں کریں گے’۔

انہوں نے کہا: ‘دہشت گردی جاری رہے گی اور ہمیں اس سے دوچار ہونا ہے اور سب سے بڑی بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک اس کا حل تلاش نہیں کیا جائے گا تب تک بے گناہ لوگوں کا خون بہتا رہے گا۔

کٹھوعہ انکاؤنٹر میں سی آر پی ایف کے ایک جوان کے جاں بحق ہونے کے بارے میں انہوں نے کہا: ‘بے گناہ لوگوں کا خون بہتا رہے گا ایسا ہوتا رہے گا جب تک نہ ہم بیدار ہوں گے اور اس کا ایک حل تلاش کریں گے’۔

پاکستان کے ساتھ بات چیت کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ‘وزیر خارجہ نے خود گذشتہ روز ہی کہا کہ چین کے ساتھ بات چیت جاری رکھی جائے گی اور انہوں نے پہلی بار پاکستان کا بھی ذکر کیا’۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک سمجھ جائیں گے کہ اب حل تلاش کرنے کا وقت آگیا ہے۔( یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیراعظم مودی کا 21 جون کو کشمیر کا دورہ کرنے کا امکان

Next Post

سنٹرل یونیورسٹی کشمیر نے گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
سنٹرل یونیورسٹی کشمیر نے گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا

سنٹرل یونیورسٹی کشمیر نے گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا

مودی حکومت میں سیکورٹی اداروں پر متعدد حملے ہوئے ہیں: کانگریس

مودی حکومت میں سیکورٹی اداروں پر متعدد حملے ہوئے ہیں: کانگریس

سرکاری زمینوں پر قبضہ چھڑانے کا معاملہ: عام آدمی اور غریب لوگوں سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی: منوج سنہا

جموں و کشمیر کی سرزمین سے ملی ٹینسی، اس کے حامیوں کو جڑ سے اکھاڑنے تک آرام نہیں کریں گے: ایل جی

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

کپواڑہ میں ملی ٹینٹ معاون اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار

ڈوڈہ میں جھڑپی شروع، ایک پولیس اہلکار زخمی

ڈوڈہ میں جھڑپی شروع، ایک پولیس اہلکار زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »