امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 14 جون : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور رفیع آباد علاقے میں جمعرات کو دیر گئے ایک شخص کو اس کے گھر میں مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا۔
ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک شخص جس کا نام صدام حسین حجام (32) ولد غلام محمد ساکنہ میرازی گنڈ رفیع آباد اپنے گھر میں مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا۔
جس کے بعد میت کوطبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد آخری رسومات کے لیے قانونی ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
کا کہنا تھا کہ 174 Cr.PC کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔(کشمیر اسکرول)