امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 17 جون: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ علاقے میں پیر کو فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ایک حزب ملی ٹینٹ کو گرفتار کیا ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے پیر کو ہندواڑہ کے ککری گاؤں سے حزب المجاہدین (ایچ ایم) کے ایک ملی ٹینٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگجو کی شناخت ذاکر حامد میر ساکنہ کچری، یارو کے نام سے کی گئی تھی، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔