• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر ڈرون آپریشنز کے لیے ‘عارضی ریڈ زون’ قرار

سرینگر ڈرون آپریشنز کے لیے ‘عارضی ریڈ زون’ قرار

by امت ڈیسک
19/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: 21 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کے دورے پر آئیں گے۔ پی ایم مودی کے دورے سے عین قبل سرینگر کو ڈرون آپریشن کے لیے ‘عارضی ریڈ زون’ قرار دے دیا گیا ہے۔ پی ایم مودی لگاتار تیسری مرتبہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جموں کشمیر کا اپنا پہلا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں منگل کو ڈرون آپریشن پر پابندی کا اعلان کر دیا۔ پولیس کے مطابق، ریڈ زون میں تمام غیر منظور شدہ ڈرون آپریشنز ڈرون رولز، 2021 کی متعلقہ دفعات کے مطابق تعزیری کارروائی کے لیے ذمہ دار ہیں۔

جمعرات کو پی ایم مودی سرینگر پہنچیں گے اور جمعہ کے روز عالمی یوم یوگا کی تقریبات کے موقع پر ایس کے آئی سی سی میں عالمی یوم یوگا کی مرکزی تقریب کی قیادت کریں گے۔

سرینگر پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، ’’ڈرون رولز 2021 کے قاعدہ 24(2) کے دفعات کے مطابق سرینگر شہر کو ڈرون اور کواڈ کاپٹروں کے آپریشن کے لیے عارضی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

جموں کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ، ‘ریڈ زون’ میں تمام غیر مجاز ڈرون آپریشنز ڈرون قوانین کی دفعات کے مطابق تعزیری کارروائی کے لیے ذمہ دار ہیں۔ سرینگر میں ایک سرکاری اہلکار نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ، "پروگرام کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور تیاریاں جاری ہیں۔” اس تقریب میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت متوقع ہے جن میں کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

آیوش کے وزیر پرتاپ راؤ جادھو کے مطابق عالمی یوم یوگا کی تقریبات جمعہ کو سرینگر کے شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (SKICC) میں منعقد کی جائیں گی۔

جادھو نے مزید کہا کہ "یوگا سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے جسمانی، ذہنی اور روحانی نشوونما کو فروغ دیتا ہے۔ حالیہ برسوں میں لاکھوں لوگوں کی پرجوش شرکت کمیونٹیز پر یوگا کے گہرے اثرات کی عکاسی کرتی ہے،”

آیوش کے وزیر نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی نے ہر گاؤں کے سربراہ کو خط لکھ کر دیہی علاقوں میں نچلی سطح پر شمولیت اور یوگا کے پھیلاؤ پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم کی درخواست کے جواب میں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دسمبر 2014 میں ہر سال 21 جون کو عالمی یوم یوگا منانے کا اعلان کیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈوڈہ میں شخص پولیس اہلکار کی AK-47 رائفل اڑا لے گیا

Next Post

سوپور میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
Next Post
سوپور میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن

سوپور میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن

بانڈی پورہ میں آتشزدگی سے دو مکانات تباہ، چھ زخمی

بانڈی پورہ میں آتشزدگی سے دو مکانات تباہ، چھ زخمی

درگاہ حضرت بابا نصیب الدین غازی میں شبانہ آتشزدگی سے زیارت کو جزوی نقصان پہنچا

درگاہ حضرت بابا نصیب الدین غازی میں شبانہ آتشزدگی سے زیارت کو جزوی نقصان پہنچا

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

ڈوڈہ میں اے کے 47 رائفل کے ساتھ لاپتہ ہونے والا شخص گرفتار

رفیع آباد سوپور میں جھڑپ شروع

رفیع آباد سوپور میں جھڑپ شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »