• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سوپور میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن

سوپور میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن

by امت ڈیسک
19/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ: حکام نے بدھ کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے رفیع آباد گاؤں میں محاصرے اور تلاشی کارروائی کے پیش نظر دو تعلیمی اداروں کو بند کر دیا۔ حکام کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج ہادی پورہ اور پنش میں کلاس ورک بدھ کو معطل رہے گا۔ حکام کے مطابق ’’یہ فیصلہ طلباء اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے اور مخصوص علاقے کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے تحت لیا گیا ہے۔‘‘

حکام نے بتایا کہ بدھ کی صبح علاقے کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی گئی جس کے بعد ٹریفک کو بھی موڑ دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کو چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو علاقے کے میں مشتبہ نقل و حمل کی خفیہ اطلاع ملی جس کے بعد پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

محاصرے کے دوران سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کا آمنا سامنا نہیں ہوا تاہم سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ ادھر، وزیر اعظیم نریندر مودی کے دورہ کشمیر سے قبل وادی خصوصاً سرینگر میں سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم 21جون کو عالمی یوگا ڈے کے سلسلے میں منعقد کی جا رہی ایک تقریب میں شرکت کی غرض سے سرینگر کا دورہ کر رہے ہیں ممکنہ طور پر وہ 20جون کی شام کو ہی سرینگر وارد ہو سکتے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر ڈرون آپریشنز کے لیے ‘عارضی ریڈ زون’ قرار

Next Post

بانڈی پورہ میں آتشزدگی سے دو مکانات تباہ، چھ زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
بانڈی پورہ میں آتشزدگی سے دو مکانات تباہ، چھ زخمی

بانڈی پورہ میں آتشزدگی سے دو مکانات تباہ، چھ زخمی

درگاہ حضرت بابا نصیب الدین غازی میں شبانہ آتشزدگی سے زیارت کو جزوی نقصان پہنچا

درگاہ حضرت بابا نصیب الدین غازی میں شبانہ آتشزدگی سے زیارت کو جزوی نقصان پہنچا

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

ڈوڈہ میں اے کے 47 رائفل کے ساتھ لاپتہ ہونے والا شخص گرفتار

رفیع آباد سوپور میں جھڑپ شروع

رفیع آباد سوپور میں جھڑپ شروع

سوپور جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے،آپریشن جاری

سوپور جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے،آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »