امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: آج عالمی یوگا ڈے ہے۔ ملک میں یوگا ڈے کی مرکزی تقریب وزیراعظم مودی کی سربراہی میں منعقد کی گئی۔ یہ تقریب جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت سری نگر میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں تقریباً سات ہزار لوگوں نے پی ایم مودی کی قیادت میں پروگرام میں حصہ لیا۔ یہ تقریب سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے منعقد کی گئی۔ عالمی یوگا ڈے کی مرکزی تقریب کا مقصد یوگا کی مشق کے ذریعے عالمی صحت اور تندرستی کو فروغ دینا ہے۔
یوگا ڈے کی مرکزی تقریب سری نگر کے شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں منعقد کی گئی۔
آیوش کے وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے جانکاری دی ہے کہ، وزیراعظم مودی نے ہر گاؤں کے سربراہ کو خط لکھ کر دیہی علاقوں میں نچلی سطح پر عالمی یوگا ڈے میں شمولیت اور یوگا کے فروغ پر زور دیا ہے۔
پی ایم مودی وزیراعظم کا عہدہ لگاتار تیسری مرتبہ سنبھالنے کے بعد جموں کشمیر کے اپنے پہلے دورے پر ہیں۔ دورے سے عین قبل سرینگر کو ڈرون آپریشن کے لیے ‘عارضی ریڈ زون’ قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں عالمی یوم یوگا بڑے جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے۔ مشرقی لداخ میں ہندوستانی فوج کے دستے نے یوگا کا اہتمام کیا۔
وہیں، لداخ میں پینگونگ تسو جھیل کے کنارے اسکولی بچوں نے عالمی یوم یوگا کی تقریب منعقد کی۔
اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی درخواست اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ( یو این جی اے) نے دسمبر 2014 میں ہر سال 21 جون کو عالمی یوم یوگا منانے کا اعلان کیا تھا۔