امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 24 جون: وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر کے بوہری کدل علاقے میں پیر کو زبردست آگ لگنے سے ایک مسجد کو نقصان پہنچا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک فائر ٹینڈر پہنچے، بازار مسجد کو کافی نقصان پہنچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے فائر فائٹنگ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔