• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آغا روح اللہ نے کشمیری زبان میں حلف لیا

آغا روح اللہ نے کشمیری زبان میں حلف لیا

by امت ڈیسک
24/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : پیر کو پارلیمنٹ کے ایک قابل ذکر لمحے میں سرینگر لوک سبھا حلقہ سے نومنتخب ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے کشمیری زبان میں حلف اٹھایا، جس کے ذریعے انہوں نے جموں و کشمیر کے ادبی ورثے کو اجاگر کیا۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (این سی) کی نمائندگی کرتے ہوئے مہدی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (PDP) کے وحید پرہ اور جموں اور کشمیر اپنی پارٹی (JKAP) کے محمد اشرف میر کو شکست دے کر سرینگر نشست پر حاصل کی۔

آغا روح اللہ مہدی کا مادری (کشمیری) زبان میں حلف لینے کا انتخاب بھارت کی ثقافتی اور لسانی تنوع کو اجاگر کرنے کی اور ایک اہم اور مثبت اشارہ تھا۔ مہدی نے ان الفاظ میں حلف لیا: ’’بہء۔ آغا سید روح اللہ مہدی، یوس لوک سبھا ہند ممبر منتخب کرنہء آس، چھس خداوند تعالا سندس ناوَس پیٹھ حلف تُلان۔‘‘ آغا روح اللہ کی جانب سے کشمیر کے منفرد ثقافتی ورثے کو قومی اسٹیج فراہم کرنے سے اور کشمیری زبان میں حلف لینے سے پارلیمنٹ گونج اٹھا۔ لسانی فخر کے اس مظاہرے میں مہدی کے ساتھ اننت ناگ – راجوری حلقہ سے نومنتخب ممبر پارلیمنٹ میاں الطاف احمد لاروی بھی شامل رہے، انہوں نے جموں و کشمیر کی سرکاری زبان اردو میں حلف لینے کا انتخاب کیا۔

حلف برداری کی اس تقریب میں لسانی آمیزش دیکھنے کو ملی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندی کا انتخاب کیا۔ مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے ہندوستان کی قدیم زبان سنسکرت میں حلف لیا۔ مہدی کے کشمیری میں بات کرنے کے فیصلے کی سوشل میڈیا پر سخت پذیرائی ہوئی۔ متعدد کشمیریوں نے مہدی کی ستائش کی اور اس بات پر فخر کا اظہار کیا۔ ان 18ویں لوک سبھا کے افتتاحی اجلاس کے دوران ثقافتی شناخت خاص کر کشمیری زبان میں حلف برداری کو مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔

مہدی کی پوسٹ کے جواب میں، سماجی رابطہ گاہ ایکس پر عادل کشمیری نامی ایک صارف نے ریمارکس دیے: ’’یہ شاندار ہے کہ آپ نے اپنی مادری زبان میں حلف اٹھایا۔ مبارک ہو!‘‘ ایک اور صارف ثاقب فیاض نے اظہار خیال کیا، ’’ہم اپنی وادی کے لیے مضبوط قیادت اور نمائندگی کے لیے پر امید ہیں۔‘‘

تاہم عبد الرشید شیخ جنہیں عرف عام میں انجینئر رشید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو بارہمولہ حلقہ سے نو منتخب رکن اسمبلی ہے، نے آج اپنا حلف نہیں اٹھایا۔ عوامی اتحاد پارٹی کے رہنما انجینئر رشید اس وقت ’’عسکریت پسندوں کی مالی معاونت‘‘ کے معاملے میں دہلی کے تہاڑ جیل میں بند ہے۔ اپنی قید کے باوجود انجینئر رشید نے بارہمولہ سیٹ پر ووٹوں کے نمایاں فرق سے کامیابی حاصل کی اور نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ اور پیپلز کانفرنس کے چیرمین سجاد لون کو شکست دی۔

دریں اثنا، عمر عبداللہ، جو جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور این سی کے نائب صدر ہے، نے ملے جلے جذبات کو شیئر کرتے ہوئے ایکس پر کہا: ’’آج لوک سبھا میں اپنی پارٹی (نیشنل کانفرنس) کے ساتھیوں کو حلف اٹھاتے ہوئے دیکھنا (میرے لئے) کافی مشکل ہے۔ ایسے ملے جلے جذبات۔۔۔ مجھے ان کی جیت اور انہیں جموں و کشمیر کے لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع ملنے پر فخر محسوس ہو رہا ہے۔ تاہم میں اس بات سے کافی دلبرداشتہ ہوں کہ شمالی کشمیر کے لوگوں کی (پارلیمنٹ میں) نمائندگی نہیں کر پاؤں گا۔۔۔۔ مگر۔ زندگی (یوں ہی) چلتی رہے گی۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر کے بوہری کدل میں زبردست آتشزدگی سے مسجد کو نقصان پہنچا

Next Post

حج کے دوران 1,300 سے زائد اموات، مصری شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ: سعودی وزیر صحت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
حج کے دوران 1,300 سے زائد اموات، مصری شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ: سعودی وزیر صحت

حج کے دوران 1,300 سے زائد اموات، مصری شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ: سعودی وزیر صحت

سرینگر میں ہولناک آتشزدگی میں مسجد، 20 دکانیں اور7 مکانات خاکستر

سرینگر میں ہولناک آتشزدگی میں مسجد، 20 دکانیں اور7 مکانات خاکستر

افغانستان ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں، بنگلہ دیش کو شکست

افغانستان ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں، بنگلہ دیش کو شکست

وادی میں 29 جون سے 4 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی

وادی میں 29 جون سے 4 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی

شری امرناتھ یاترا: آئی جی پی کشمیر نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

شری امرناتھ یاترا: آئی جی پی کشمیر نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »