• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ

امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ

by امت ڈیسک
27/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ : جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو پہلگام میں منعقدہ ایک اعلی سطح کے اجلاس میں شری امرناتھ جی یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جائزہ اجلاس کے دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یاترا کے راستوں پر پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں، ڈاکٹروں اور نرسنگ عملہ، ڈیوٹی افسران، ریلیف اینڈ ریسکیو ٹیموں اور صفائی ستھرائی کے عملے کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’انہوں نے (منوج سنہا نے) متعلقہ محکموں کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے موثر کام کاج کی نگرانی کے لیے سرشار اور مستعد افسران کی ضرورت پر زور دیا۔‘‘

بیان کے مطابق منوج سنہا نے کہا: ’’یاتری، جموں و کشمیر کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔ اس لئے تمام اسٹیک ہولڈرز محکموں، پولیس، سیکورٹی فورسز اور سروس فراہم کرنے والوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کو یقینی بنائیں گے، جبکہ پریشانی سے پاک یاترا کے لئے بہترین انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔‘‘ اجلاس کے دوران محفوظ اور ہموار یاترا کے لیے یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں خاطر خواہ بہتری پر روشنی ڈالی گئی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے یاترا کے راستے پر ہموار انتظامات، آکسیجن سلنڈروں کے مناسب اسٹاک اور کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال کے لیے ایمبولینسز اور ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے راستے کی دیکھ بھال، قیام، بجلی، پانی کی فراہمی، مواصلات، صحت کی خدمات اور فائر اینڈ ایمرجنسی خدمات کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس کے بعد لیفٹیننٹ گورنر نے یاتریوں کے لیے دستیاب سہولیات کا معائنہ کرنے کے لیے پہلگام کے نونہ ون بیس کیمپ کا بھی دورہ کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اپنی پارٹی نے صوبہ کشمیر کی تمام تنظیمیں تحلیل کردی

Next Post

ریاسی میں گاڑی لڑھک گئی، دو ہلاک دو دیگر زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

ریاسی میں گاڑی لڑھک گئی، دو ہلاک دو دیگر زخمی

بارہمولہ پولیس نے کیا منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق

بارہمولہ پولیس نے کیا منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق

والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں : پولیس سربراہ

امرناتھ یاترا کے لیے انتظامات مکمل: ڈی جی پی

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

گگنگیر میں گاڑی کی ٹکر سے دو خواتین ازجان

جموں سے امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھہ روانہ، ایل جی  نے جھنڈی دکھا کر کیا روانہ

جموں سے امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھہ روانہ، ایل جی نے جھنڈی دکھا کر کیا روانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »